مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 421,224 PKR Bitcoin $81,101 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 421,224 PKR Bitcoin $81,101
قومی

پاکستان کواس وقت سب سے زیادہ اتحاد اورقومی یکجہتی کی ضرورت ہے ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
KUNDI,
FAISAL KUNDI
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پشاور۔ 16 مئی (دوست نیوز):پشاور، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ’’ بنیانِ مرصوص ‘‘اتحاد، نظم و ضبط اور قومی قوت کی علامت ہے اورپاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد اورقومی یکجہتی کی ضرورت ہے، استحکامِ پاکستان صرف عسکری طاقت سے نہیں بلکہ سیاسی اورمعاشی استحکام سے بھی جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس پشاورمیں منعقدہ ’’بنیان مرصوص ‘‘اوراستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ملک بھرسے علماء کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

گورنر نے کہا کہ دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت اورتقسیم کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم قومی بیانیے کو مضبوط بنا کراور نوجوان نسل کو مثبت سوچ دے کران سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، روزگاراورٹیکنالوجی کے بہترمواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اورشہداء کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان قائم و دائم ہے۔

انہوں نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام، آئین کی بالادستی اورقومی ہم آہنگی ملکی ترقی کی ضمانت ہیں، تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے مفاد کو ترجیح دینا ہوگی اورنفرت کے بجائے محبت، بھائی چارے اوراتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ گورنر نے اس موقع پرکہا کہ شہید مولانا محمد ادریس کانام سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنیکی سفارش کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مضبوط، پرامن اورخوشحال پاکستان کے لیے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال قبل بھارت کو جنگ اورسفارتی محاذ پر شکست دی جبکہ آج دنیا بھرمیں پاکستانیوں کی قدرکی جاتی ہے، کانفرنس سے پیرعبد القدوس ، خواجہ نورمحمد سہو ، پیرفیضان اعظم ، آرگنائزر اسامہ اجمل قاسمی ، مفتی اویس بٹ اوردیگرعلماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #kpk #pakistan
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں