مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 27°C
منگل، 3 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 405,803 PKR Bitcoin $76,622 USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 405,803 PKR Bitcoin $76,622
قومی

سرفراز مغل چیئرمین تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان منتخب، نیشنل پریس کلب میں تقریب

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
سرفراز مغل چیئرمین تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان منتخب، نیشنل پریس کلب میں تقریب
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

قیصر مرزا کی میزبانی میں انتخاب کی خوشی اور سالگرہ کی مشترکہ تقریب؛ تنظیمی عہدیداروں، کاروباری و سماجی شخصیات اور صحافیوں کی شرکت

اسلام آباد: سرفراز مغل کے چیئرمین تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان منتخب ہونے کی خوشی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں مشترکہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین قیصر مرزا نے کیا، جس میں مغل کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف شہروں کی شخصیات اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔

تقریب میں سرفراز مغل کو نئی تنظیمی ذمہ داری سنبھالنے اور سالگرہ پر مبارک باد دی گئی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں نے یادگاری تصاویر بنوائیں۔

تنظیمی عہدیدار اور مختلف شعبوں کی شخصیات شریک

شرکا میں تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے صدر عمر مغل اور جنرل سیکرٹری غلام حسین عرفانی کے علاوہ بیگ راج، مرزا منیر بیگ، مرزا سعید، رضا مغل، ہارون تنولی، عاطف مغل اور طارق مرزا شامل تھے۔

تقریب میں عابد مجید، اقبال مغل، زبیر بیگ، سینئر صحافی و تجزیہ کار وقار فانی مغل، ماہر تعلیم غضنفر مرزا، ارشد مغل، پروفیسر حسن بیگ اور عدنان بخاری سمیت دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

نیشنل پریس کلب میں سرفراز مغل کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کا منظر

نیشنل پریس کلب میں سالگرہ کی تقریب کا ایک منظر۔

قیصر مرزا کا مہمانوں اور پریس کلب انتظامیہ سے اظہارِ تشکر

میزبان قیصر مرزا نے تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمانوں کی آمد نے اس مشترکہ خوشی کے موقع کو یادگار بنایا۔ انہوں نے سرفراز مغل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیابی کے لیے دعا کی۔

قیصر مرزا نے نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور سینئر صحافیوں سرفراز راجہ اور وسیم رانجھا کی شرکت پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کی تقریب میں شریک مہمانوں کی یادگاری تصویر

تقریب کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں مہمانوں کی یادگاری تصویر۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں