12 اضلاع چھوڑ کر خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
12 اضلاع چھوڑ کر خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 12 قبائلی اضلاع کے سوا صوبے کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ ونگ کو انتخابی شیڈول پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
فیصلے کے مطابق جن اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل ہوچکی ہیں، وہاں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، جبکہ 12 قبائلی اضلاع میں فی الحال حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے جن اضلاع میں ابھی تک حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوئیں، وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ متعلقہ ونگ کو انتخابی عمل آگے بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کرکے شیڈول پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
