مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
پیر، 2 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 402,290 PKR Bitcoin $77,769 USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 402,290 PKR Bitcoin $77,769
قومی

اسلام آباد، جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال نہیں کھل سکیں گے، سی ڈی اے نے اسٹال ہولڈرز کی درخواست مسترد کر دی

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
اسلام آباد، جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال نہیں کھل سکیں گے، سی ڈی اے نے اسٹال ہولڈرز کی درخواست مسترد کر دی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد، جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال نہیں کھل سکیں گے، سی ڈی اے نے اسٹال ہولڈرز کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جی سکس اور ایچ نائن کے ہفتہ وار بازار کھولنے کے لیے اسٹال ہولڈرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عمل درآمد اور متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل ہونے تک بازار بحال نہیں کیے جائیں گے۔

سی ڈی اے کے مطابق دونوں ہفتہ وار بازاروں کی بندش کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ بازار کھولنے کے لیے ریسکیو حکام اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ حفاظتی انتظامات مکمل کیے بغیر اسٹال ہولڈرز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بازاروں کی بحالی کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد ضروری ہوگا۔

ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن محمد طارق لطیف نے اس حوالے سے 19 اکتوبر کو خط جاری کیا، جس کی نقول چیئرمین سی ڈی اے، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

سی ڈی اے کے اس فیصلے کے نتیجے میں جی سکس اور ایچ نائن کے ہفتہ وار بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی، جبکہ ان کی بحالی متعلقہ اداروں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کی تکمیل اور این او سی کے اجرا سے مشروط ہوگی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں