مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
پیر، 2 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.73 EUR/PKR 308.83 GBP/PKR 370.51 سونا/تولہ (عالمی) 405,947 PKR Bitcoin $78,334 USD/PKR 276.73 EUR/PKR 308.83 GBP/PKR 370.51 سونا/تولہ (عالمی) 405,947 PKR Bitcoin $78,334
قومی

مصر کے صدر السیسی کا ایک ہزار پی ایچ ڈی افراد کو فوجی اکیڈمی میں حکمرانی کی 30 ماہ کی تربیت دینے کا اعلان، صرف وہی الیکشن لڑ سکیں گے

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
مصر کے صدر السیسی کا ایک ہزار پی ایچ ڈی افراد کو فوجی اکیڈمی میں حکمرانی کی 30 ماہ کی تربیت دینے کا اعلان، صرف وہی الیکشن لڑ سکیں گے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

مصر کے صدر السیسی کا ایک ہزار پی ایچ ڈی افراد کو فوجی اکیڈمی میں حکمرانی کی 30 ماہ کی تربیت دینے کا اعلان، صرف وہی الیکشن لڑ سکیں گے

قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مستقبل کی سیاسی اور انتظامی قیادت تیار کرنے کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت ایک ہزار تک پی ایچ ڈی یافتہ افراد کو فوجی اکیڈمی میں 30 ماہ کی تربیت دی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت تربیت حاصل کرنے والے افراد کو صدارت، وزارتوں، گورنریوں اور پارلیمنٹ سمیت اہم ریاستی عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔

السیسی نے ہفتے کے روز فوجی اکیڈمی کی تقریبِ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صدارتی مدت 2030 میں ختم ہو جائے گی اور وہ آئین میں مزید ترمیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے مستقبل کے لیے ایسے مرد اور خواتین تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ریاستی امور چلانے اور قومی ذمہ داریاں سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

منصوبے کے تحت مصر اور بیرون ملک کی معتبر جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے والے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔ یہ امیدوار فوجی اکیڈمی میں 30 ماہ گزاریں گے، جہاں انہیں ریاستی نظام، حکومتی امور، قومی وسائل اور ان کے تحفظ سے متعلق تعلیم و تربیت دی جائے گی۔

مصری صدر کے مطابق اس پروگرام سے فارغ التحصیل ہونے والے افراد میں سے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع مل سکے گا۔ تاہم السیسی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان افراد کو انتخابات میں حصہ لینے، سیاسی عہدوں کے لیے نامزد ہونے یا مختلف ریاستی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے کون سا طریقۂ کار اختیار کرنا ہوگا۔ اس لیے فی الحال یہ کہنا درست نہیں کہ صرف فوجی اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے افراد ہی انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

السیسی نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے پارلیمنٹ کے اسپیکر کی نگرانی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں دانشور، سیاست دان اور تعلیم و انصاف کے شعبوں سے متعلق اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ کمیٹی امیدواروں کے انتخاب کے معیار طے کرنے اور پروگرام کے لیے قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کی ذمہ داری ادا کرے گی۔

اس منصوبے کا اہم پہلو یہ ہے کہ مستقبل کی سیاسی اور انتظامی قیادت کی تیاری میں فوجی اکیڈمی کو مرکزی کردار دیا جا رہا ہے۔ مصر میں مسلح افواج کا اثر و رسوخ دفاعی امور کے علاوہ معیشت، ترقیاتی منصوبوں اور شہری معاملات تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ السیسی خود سابق فوجی جنرل ہیں اور ان کے دور میں فوج کے معاشی اور انتظامی کردار میں مزید وسعت آئی ہے۔

السیسی 2014 میں مصر کے صدر بنے تھے۔ اس سے ایک سال قبل انہوں نے بڑے عوامی احتجاج کے بعد مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ 2019 میں آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت چار سے بڑھا کر چھ سال کر دی گئی اور السیسی کو تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی۔ دسمبر 2023 میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ان کی موجودہ مدت 2030 میں ختم ہوگی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں