مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 25°C
منگل، 3 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 406,654 PKR Bitcoin $76,456 USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 406,654 PKR Bitcoin $76,456
قومی

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب ضلع واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم فتنہ الہندوستان سے وابستہ تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔ بیان میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں