سعودی عرب میں پاکستانی فورسز پہلے سے موجود ہیں، مکہ دفاعی اتحاد کسی خلاء میں نہیں بنا: ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی عرب میں پاکستانی فورسز پہلے سے موجود ہیں، مکہ دفاعی اتحاد کسی خلاء میں نہیں بنا: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فورسز کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے فوجی دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی اتحاد بھی کسی خلاء میں قائم نہیں ہوا۔
غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کئی دہائیوں پر محیط ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی فورسز مختلف نوعیت کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں اور مختلف شعبوں میں اپنی استعدادِ کار کے ساتھ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کو محض ایک دفاعی انتظام کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا، بلکہ یہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طویل عرصے سے جاری سفارتی، سیاسی، معاشی، فوجی اور عوامی روابط کا تسلسل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کوئی نیا معاملہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے دیرینہ اور کثیرالجہتی تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔
