زیلنسکی کی سعودی ولی عہد کو مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

زیلنسکی کی سعودی ولی عہد کو مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد
ریاض۔11 اگست: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کو سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق زیلنسکی نے پیر کو سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران امید ظاہر کی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتے طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
