مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,737 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,737
قومی

اسلام آباد ایکسپریس وے کی سروس روڈ کی بحالی و توسیع کا آغاز، محسن نقوی نے منصوبہ چند ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا

📅 ہفتہ، 01 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
اسلام آباد ایکسپریس وے کی سروس روڈ کی بحالی و توسیع کا آغاز، محسن
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد ایکسپریس وے کی سروس روڈ کی بحالی و توسیع کا آغاز، محسن نقوی نے منصوبہ چند ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے کی خستہ حال سروس روڈ کی بحالی اور توسیع کے منصوبے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے علی الصبح منصوبے کا دورہ کرکے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو منصوبہ ایک سال کے بجائے چند ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ 8.25 کلومیٹر طویل ہوگا اور فیض آباد سے کورال چوک تک مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے میں دونوں اطراف تین، تین لینز پر مشتمل 6 رویہ سروس روڈ، ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور بھی شامل ہیں۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں رفتار، معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کی درجنوں آبادیوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، جبکہ ایکسپریس وے پر ٹریفک کے دباؤ اور رش میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے آمد و رفت مزید آسان، محفوظ اور تیز ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پرانی سروس روڈ کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حالت دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اسلام آباد جیسے جدید شہر میں ایسی خراب سروس روڈ بھی موجود ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ہر علاقے کی ترقی اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان شاء اللہ عوامی خدمت کے اس مشن کی تکمیل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

دورے کے موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران بھی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں