مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,804 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,804
عالمی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کروشیا کے وفد کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور

📅 جمعرات، 09 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی)۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعرات کو کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین اور کروشین وفد نے یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں فریقوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، افرادی قوت کی منتقلی، ویزا سہولت، تعلیم، دفاع، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعاون کے مختلف پہلوو ¿ں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

دیرپا ترقی، علاقائی استحکام اور عالمی اقتصادی انضمام میں رابطہ (کنیکٹیوٹی) کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فریقین نے پاکستان اور کروشیا کی بندرگاہوں کے درمیان تعاون کے امکانات اور مواقع پر بھی بات چیت کی۔

دونوں ممالک نے رواں سال یا 2027 کے اوائل میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین اور کروشین وفد کا وزارت خارجہ آمد پر استقبال کیا۔

ٹیگز: #اسحاق ڈار #پاک کروشیا تعلقات #تجارت #سفارت کاری #کروشیا
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں