مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,696 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,696
عالمی

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر ایردوان سے ملاقات کے لیے استنبول پہنچ گئے

📅 ہفتہ، 04 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

استنبول (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ پر ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکیہ کی وزارت خارجہ اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر استنبول پہنچے ہیں، جہاں دونوں رہنما پاک۔ترکیہ دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ اس ملاقات میں خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں اپنے قیام کے دوران پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں خصوصی اقتصادی زونز، توانائی، آئی ٹی اور نجکاری سمیت دیگر اہم شعبوں میں پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس اہم کانفرنس میں ترکیہ کے ممتاز کاروباری رہنما، سرمایہ کار، اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔

ٹیگز: #تجارت اور سرمایہ کاری #ترکیہ #دوطرفہ تعلقات #رجب طیب ایردوان #وزیراعظم شہباز شریف
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں