مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 415,438 PKR Bitcoin $80,454 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 415,438 PKR Bitcoin $80,454
تازہ ترین

آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نئی دہلی ۔1جولائی (اے پی پی):مودی حکومت نے اپنی ہزیمت چھپانے کےلئے آپریشن سندور میں ہلاک فوجیوں کے ساتھ بھی غداری کر لی۔تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں آپریشن سندور مودی حکومت کی دم توڑتی سیاست بچانے کا ناکام حربہ تھا۔بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کے سچ کو13 مہینے تک چھپا کر فوجی جوانوں کی قربانی کا مذاق اڑا یا۔کانگریس رہنما سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ راجناتھ سنگھ جوانوں کی ہلاکت پر جھوٹ بول کر ان کی قربانیوں کا سرعام مذاق اڑانے والا بزدل نکلا۔

دی ہندو کے مطابق ریٹائرڈ ونگ کمانڈر انوما آچاریہ نے مودی حکومت کو سیاسی مفاد کےلئے اپنے فوجیوں کو دھوکہ دینے والی بدترین حکومت قرار دیا۔سابق بھارتی فوجی افسر کرنل روہت چوہدری کے مطابق مودی کی ہندوتوا پارٹی صرف الیکشن جیتنے کے لیے فوج کے نام پر سیاست چمکانے کا دھندا کرتی ہے،بھارتی اپوزیشن نے جھوٹ پر قائم مودی حکومت سے فوری اقتدار چھوڑتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔معروف صحافی سوجیت نائر نے انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت کے لیے فوجی جوانوں کی جانیں صرف اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،آپریشن سندور میں بھارتی فوجی جوانوں کی موت چھپانا فتح نہیں بلکہ مودی کی ہار کا سب سے بڑا اعتراف ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں