مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,635 PKR Bitcoin $79,465 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,635 PKR Bitcoin $79,465
رائے و تجزیہ

اسلام آباد جیپ کلب کا سالانہ موسمِ گرما کیمپ 2026، ندی بنگلہ، کچل کٹھا اور جبری ٹاپ میں کامیابی سے اختتام پذیر

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 4 منٹ
islamabad jeep club
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

تحریر:
سید عمران حیدر
سیکریٹری اطلاعات
اسلام آباد جیپ کلب (IJC)

اسلام آباد جیپ کلب (IJC) کا سالانہ موسمِ گرما کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سال کیمپ کے لیے ضلع مانسہرہ کے حسین اور قدرتی حسن سے مالا مال علاقے ندی بنگلہ کا انتخاب کیا گیا، جو بالاکوٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر کے دشوار گزار آف روڈ راستے پر واقع ہے۔

اسلام آباد جیپ کلب کے تقریباً 15 فور بائی فور گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے مشکل اور چیلنجنگ راستوں کو عبور کرتے ہوئے ندی بنگلہ تک رسائی حاصل کی۔ ندی بنگلہ سے آگے واقع مقام کچل کٹھا میں کلب کے ارکان نے دو روزہ قیام کیا، جہاں خیمہ بستی قائم کی گئی اور تمام کھانے شرکاء نے خود تیار کیے۔

کیمپ کے دوسرے روز شرکاء نے کچل کٹھا سے جبری ٹاپ تک مہماتی سفر کیا۔ حالیہ بارشوں کے باعث راستہ انتہائی پھسلن زدہ اور دشوار ہو چکا تھا، تاہم اسلام آباد جیپ کلب کے تجربہ کار ڈرائیورز نے کامیابی کے ساتھ جبری ٹاپ تک رسائی حاصل کی۔ واپسی کے سفر میں بھی متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام گاڑیاں اور شرکاء بحفاظت کچل کٹھا واپس پہنچ گئے۔

اس موقع پر اسلام آباد جیپ کلب کے صدر ڈاکٹر احسان مسعود کیانی نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ندی بنگلہ، کچل کٹھا اور جبری ٹاپ کے علاقے قدرتی حسن، گھنے جنگلات، دیودار اور چیڑ کے بلند و بالا درختوں، دلکش آبشاروں اور صاف و شفاف ماحول کی وجہ سے سیاحت کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ان علاقوں کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے تمام سیاحوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کسی قسم کا کچرا یا آلودگی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد جیپ کلب نے اپنے دو روزہ قیام کے دوران پیدا ہونے والا تمام کچرا گاربیج بیگز میں جمع کر کے واپس لایا۔ مزید برآں علاقے میں موجود دیگر فالتو کچرے کو بھی جمع کر کے مناسب طریقے سے واپس منتقل کیا گیا تاکہ قدرتی ماحول کو صاف اور محفوظ رکھا جا سکے۔ اس اقدام کو شرکاء نے ذمہ دارانہ سیاحت کی بہترین مثال قرار دیا۔

اس سمر کیمپ میں اسلام آباد جیپ کلب کے صدر ڈاکٹر احسان مسعود کیانی، نائب صدر اسداللہ مروت، سیکرٹری جنرل عمران احمد اور سیکرٹری اطلاعات سید عمران حیدر سمیت سینئر ارکان علی ظفر، جمعہ خان، مظہر زیدی،بخت میر جان، احتشام عباسی، زاہد بخاری، بریگیڈیئر عمر غنی، ناصر سعید، طلحہ ملک، محمد مروت، ثناء اللہ مروت، نعمان احمد، برہان کنڈی اور کاشف خان نے شرکت کی۔

کلب کے دوستوں اور مہمانوں میں اختر نیازی، سلمان اے خان، نثار احمد، بریگیڈیئر منان، عابد مغل، تحسین رضی، ذیشان طاہر، ارسلان احمد اور دیگر معزز شرکاء شامل تھے۔ مجموعی طور پر تقریباً 35 افراد نے اس مہم میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد جیپ کلب ہر سال موسمِ گرما میں ایک خصوصی مہماتی کیمپ کا انعقاد کرتا ہے اور ایسی نئی منزلوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جہاں کلب پہلے نہ گیا ہو۔ ان سرگرمیوں کا مقصد پاکستان کے خوبصورت اور کم معروف سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنا، ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینا، مقامی آبادی سے روابط قائم کرنا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور سیاحت کے ذریعے مقامی معیشت اور شعبۂ سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

اسلام آباد جیپ کلب کا سالانہ موسمِ گرما کیمپ 2026، ندی بنگلہ، کچل کٹھا اور جبری ٹاپ میں کامیابی سے اختتام پذیر
اسلام آباد جیپ کلب کا سالانہ موسمِ گرما کیمپ 2026، ندی بنگلہ، کچل کٹھا اور جبری ٹاپ میں کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد جیپ کلب کے شرکاء کا جبری ٹاپ کی دلکش بلندیوں پر ایک یادگار گروپ فوٹو۔

www.dostmarketing.pk

www.naqshconsultants.com

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں