وزیر خارجہ بحرین کا علاقائی صورتحال پر پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون

اسلام آباد، 28 جون (اے پی پی): بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزایانی نے اتوار کو وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور "اسلام آباد ایم او یو” پر دستخط کے بعد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزایانی نے اسلام آباد ایم او یو پر دستخط پر ڈی پی ایم/ایف ایم کو مبارکباد دی اور سمجھوتہ طے کرانے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ علاقائی امن و استحکام میں دیرپا کردار ادا کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، بحرینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم، ڈی پی ایم/ایف ایم اور سی ڈی ایف کی جانب سے جنگ بندی کے حصول کے لیے کیے گئے عظیم کوششوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔
ڈی پی ایم/ایف ایم نے ڈاکٹر الزایانی کا شکریہ ادا کیا اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے فروغ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
