مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
اتوار، 1 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 402,290 PKR Bitcoin $77,614 USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 402,290 PKR Bitcoin $77,614
تازہ ترین

رام مندر چندہ چوری: 8 افراد گرفتار، 80 لاکھ روپے برآمد، بھارت میں ہنگامہ

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
رام مندر چندہ چوری: 8 افراد گرفتار، 80 لاکھ روپے برآمد، بھارت میں ہنگامہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ایودھیا (نمائندہ خصوصی)۔ بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین پر تعمیر کیے گئے رام مندر میں زائرین کے چندے کی مبینہ خردبرد کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور مذہبی ہلچل مچ گئی ہے۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس نے اب تک اس مقدمے میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے 79.80 لاکھ بھارتی روپے برآمد کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب مئی کے آخری ہفتے میں مندر ٹرسٹ نے بینک میں جمع ہونے والی رقم کا جائزہ لیا۔ حکام کو شبہ ہوا کہ روزانہ جمع ہونے والے چندے میں 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل معمول سے کم ہو رہے ہیں، جس پر گنتی کے کمرے میں خفیہ نگرانی شروع کی گئی۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مبینہ خردبرد کا انکشاف ہوا۔

رپورٹس کے مطابق بعض ملازمین مبینہ طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے کھڑے ہو جاتے تھے جبکہ ان کے ساتھی نوٹوں کے بنڈلوں سے رقم نکال کر کپڑوں میں چھپا لیتے تھے۔ ایک اور مبینہ طریقہ یہ تھا کہ بنڈلوں میں اضافی نوٹ شامل کر کے بعد میں بینک منتقلی کے دوران انہیں نکال لیا جاتا، جس سے ریکارڈ میں رقم پوری دکھائی دیتی لیکن نقد رقم غائب ہو جاتی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں انوکلپ مشرا بھی شامل ہے، جسے مبینہ سازش کا اہم کردار قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح رماشنکر یادو عرف ٹنو، جو شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے کا سابق ڈرائیور بتایا جاتا ہے، بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اس معاملے نے سیاسی رنگ بھی اختیار کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے عدالتی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ عوام کے مذہبی اعتماد سے کھیلنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ نے بے ضابطگیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چندے کی گنتی آڈٹ، نگرانی اور بینک حکام کی موجودگی میں کی جاتی ہے، تاہم پولیس اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رام مندر اسی مقام پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد شہید کی گئی تھی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں متنازع زمین رام مندر کی تعمیر کے لیے ٹرسٹ کے حوالے کرنے اور مسلم فریق کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا تھا۔ اب اسی مندر میں چندے کی مبینہ خردبرد کا معاملہ ایک نئے سیاسی تنازع کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں