مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385
بزنس

سپیس ایکس نے نیا سٹارفال خلائی مشن لانچ کر دیا

📅 بدھ، 24 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
سپیس ایکس نے نیا سٹارفال خلائی مشن لانچ کر دیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واشنگٹن۔24جون (دوست نیوز):امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نےسٹارفال ڈیمو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا، جس کے ساتھ ایک نئے بغیر عملے کے ری انٹری خلائی جہاز کا پہلا تجرباتی مشن بھی انجام دیا گیا۔شنہوا کے مطابق مشن کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کینیورل سپیس فورس سٹیشن سے منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53 منٹ پر فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ سپیس ایکس نے تصدیق کی کہ سٹارفال خلائی گاڑی کو کامیابی کے ساتھ زمین کے نچلے مدار میں پہنچا دیا گیا ہے۔اس مشن کا مقصد ایک ایسی نئی خلائی گاڑی کا مظاہرہ کرنا ہے جو سائنسی تحقیق اور خلا میں صنعتی پیداوار کے لیے کم کششِ ثقل کے ماحول تک کم لاگت اور باقاعدہ رسائی ممکن بنائے گی۔منصوبے کے تحت خلائی گاڑی کنٹرولڈ پرواز کا مظاہرہ کرنے کے بعد بحرالکاہل میں اترے گی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق اس مشن کا مقصد خلا کے ذریعے اہم سامان کی تیز رفتار ترسیل کی صلاحیت کو فروغ دینا اور خلا میں تجارتی پیداوار کے لیے ایک پائیدار منڈی کی بنیاد رکھنا ہے، جہاں کم کششِ ثقل اور خلا کے ماحول سے صنعتی و سائنسی مقاصد کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ٹیگز: #elon musk #rocket #space x #usa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں