مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,507 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,507
تازہ ترین

پاکستان اور ایران کے صدور کی مشترکہ نیوز کانفرنس، تعلقات کی نئی جہتیں

📅 بدھ، 24 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 5 منٹ
پاکستان اور ایران کے صدور کی مشترکہ نیوز کانفرنس، تعلقات کی نئی جہتیں
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت معاہدے کی شکل اختیار کرے گی اور دونوں ممالک کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھولے گی۔ اس موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے بہترین کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کے معترف ہیں۔

مشترکہ نیوز کانفرنس میں دو طرفہ تعلقات پر زور

منگل کو یہاں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دوطرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے فارسی شعر کے ذریعے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ہاتھ تھامے۔ صدر مسعود پزشکیان اور ان کے وفد کے دورہ پاکستان پر بہت خوشی ہوئی، صدر مسعود پزشکیان عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں، بطور ڈاکٹر بھی ایرانی صدر کی انسانیت کے لیے بہت خدمات ہیں۔

پاکستان کا ثالثی کردار اور امن کے لیے کاوشیں

وزیراعظم نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور ثالث پاکستان نے امن عمل کے لیے خلوص نیت سے کاوشیں کی ہیں۔ برگن سٹاک میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات بھی بہت اہمیت کے حامل رہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت معاہدے کی شکل اختیار کرے گی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان کے کردار کو خراج تحسین

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے شعر سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں، پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک مشترکہ مستقبل اور منزل کے شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ہمارا ہمسایہ ہی نہیں، ہمارا بھائی اور عزیز دوست ہے۔ اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات قریبی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور مشترکہ مستقبل

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ماضی قریب میں ہونے والے واقعات نے دونوں ممالک کے قریبی رشتے کو نئی جہت دی۔ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے۔

تعمیری ملاقاتیں اور باہمی تعاون

صدر مسعود پزشکیان نے شاندار استقبال اور بھرپور میزبانی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے دعوت دینے پر اپنے بھائی شہباز شریف کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے تعمیری ملاقاتیں ہوئیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

خطے میں امن و سلامتی کے فروغ پر زور

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے خوشحال مشترکہ مستقبل کے لیے آگے بڑھنا ہے، خطے میں امن و سلامتی اور پائیدار ترقی علاقائی روابط کے فروغ اور تعمیری بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ امن عمل کے لیے قطر، ترکیہ، سعودی عرب، مصر کی قیادت اور دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان، ایران دوستی زندہ باد

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ثالثی عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے مفاہمتی یادداشت تک ہر مرحلے میں پاکستان نے انتھک مخلصانہ کاوشیں کیں۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو کا اختتام پاکستان-ایران دوستی زندہ باد پر کیا۔

ٹیگز: #ایران #پاکستان #سفارت کاری #شہباز شریف #علاقائی امن #مسعود پزشکیان
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں