مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,589 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,589
قومی

حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز، وزارت مذہبی امور کا اہم اعلان

📅 پیر، 22 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 5 منٹ
حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز، وزارت مذہبی امور کا اہم اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے خواہشمند پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری اور نجی سکیموں کے تحت آئندہ سال حج کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی شہری اب آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ یہ رجسٹریشن ‘پہلے آئیے، پہلے پائیے’ کی بنیاد پر ہوگی، اور اس کے بغیر کوئی حج درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

پیر کو وزارت مذہبی امور میں حج 2027 رجسٹریشن کے آغاز کی ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر 22 جون سے حج رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اب خواہشمند پاکستانی گھر بیٹھے ہی اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے خصوصی ویب سائٹ https://hajj.mora.gov.pk/login پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔ رجسٹریشن کا عمل بالکل مفت ہے اور یہ مکمل طور پر ‘پہلے آئیے، پہلے پائیے’ کے اصول پر مبنی ہوگا۔ رجسٹریشن کے وقت پاسپورٹ کا ہونا لازمی نہیں ہے، تاہم حج بکنگ کے وقت عازمین کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک ہونی چاہیے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔ عازمین کو رجسٹریشن کے وقت نجی اور سرکاری سکیموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے تمام خواہشمند پاکستانی عازمین پر زور دیا کہ وہ کسی بھی تاخیر کے بغیر اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں اور اس سلسلے میں کسی غیر مصدقہ خبر پر کان نہ دھریں۔

حج 2026 کے کامیاب انتظامات اور سعودی حکومت کا اعتراف

سردار محمد یوسف نے حج 2026 کے انتظامات کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کو سرکاری سکیم اور تین نجی کمپنیوں کو بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مجموعی طور پر حجاج کرام نے بھی حج انتظامات پر گہرا اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس پر ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور وزیر مذہبی امور ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ اور شکایات میں کمی

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس سال پاکستان کے 80 فیصد حاجیوں نے ‘روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ’ جیسی سہولت سے استفادہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ حج کے دوران شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا، جو ماضی میں 20 سے 30 فیصد تک ہوا کرتا تھا۔ وزارت نے شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

حج اخراجات اور دیگر اہم امور

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حج اخراجات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر کوئی بچت ہوتی ہے تو اسے حاجیوں کو واپس کیا جائے گا۔ وزارت کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کو زیادہ سے زیادہ سستا رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ فریضہ ادا کر سکیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ توقع ہے کہ حج کے اخراجات پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آبادی کے تناسب سے پاکستان کا حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار بنتا ہے، جس کا فیصلہ سعودی ایڈوائزری کونسل کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ انہوں نے سعودی حکام کے گوش گزار کر دیا ہے۔

ٹیگز: #آن لائن رجسٹریشن #حج 2027 #سردار محمد یوسف #سعودی عرب #وزارت مذہبی امور
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں