مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
اتوار، 1 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,495 USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,495
تازہ ترین

337 بھارتی سکھ یاتریوں کا دوسرا جتھہ لاہور پہنچ گیا

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
337 بھارتی سکھ یاتریوں کا دوسرا جتھہ لاہور پہنچ گیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے 337 بھارتی سکھ یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔

یاتریوں کا پرتپاک استقبال

پاکستان پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ (ETPB) اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) کے حکام نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، پردھان PSGPC سردار رمیش سنگھ اروڑہ، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز فراز عباس اور دیگر اعلیٰ حکام نے یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔

یاتریوں کے قیام و طعام کے بہترین انتظامات

اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے یاتریوں کے قیام و طعام کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ سکھ نوجوان نسل بھی بڑی تعداد میں اس یاترا میں شریک ہو رہی ہے۔

مذہبی سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ

چیئرمین قمرالزمان نے کہا کہ پاکستان مذہبی سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور سکھ یاتریوں کو محفوظ، پُرامن اور دوستانہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ اور بہتری کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

خصوصی سیکیورٹی اور دیگر سہولیات

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق یاتریوں کے قافلے کے لیے خصوصی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، رہائش، لنگر، طبی امداد، منرل واٹر اور دیگر تمام ضروری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور ایمبولینسز بھی قافلے کے ہمراہ موجود رہیں گی۔

حکومت پاکستان کا شکریہ

بھارتی دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی اور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے نمائندوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے استقبال اور بہترین انتظامات کو سراہا اور خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں قابلِ ستائش کردار ادا کر رہا ہے۔

مرکزی تقریبات کا انعقاد

واضح رہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریبات 29 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوں گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں