مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385
تعلیم

ایس اے پی قیادت کا دورہ پاکستان، اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل مستقبل کے عزم کا اعادہ

📅 جمعہ، 19 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 6 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد، 18 جون 2024: عالمی انٹرپرائز ایپلی کیشنز اور بزنس AI کے معروف ادارے SAP کے ریجنل پریزیڈنٹ، SAP یورپ، مڈل ایسٹ اور افریقہ (ای ایم ای اے) Augusta Spinelli نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران آگسٹا اسپینیلی نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جو جدت پر مبنی ترقی، مسابقت میں اضافے اور اے آئی سے ہم آہنگ مستقبل کے لیے افرادی قوت کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزارتِ آئی ٹی نے پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کے فروغ میں ایس اے پی کے کردار کو سراہا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں SAP کے کردار کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا، ’’پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت ایک نوجوان، ٹیکنالوجی سے آگاہ آبادی، ترقی پسند پالیسی فریم ورک اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بنیاد پر استوار ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے ڈیٹا، کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدت، کارکردگی اور معاشی مواقع کو فروغ دیں۔ ہم پاکستان کو ایک زیادہ مربوط، مسابقتی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل نیشن بنانے میں SAP کی اہم خدمات کو سراہتے ہیں۔‘‘

پاکستان خطے کو تیزی سے ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل مارکیٹوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے، جس کی بنیاد نوجوان اور کاروباری سوچ رکھنے والی آبادی، بڑھتا ہوا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور سرکاری و نجی شعبوں میں ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ جیسے جیسے ادارے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے، متوازن ترقی کی رفتار کو بہتر بنانے کے نئے طریقے تلاش کررہے ہیں، مصنوعی ذہانت ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی میں مرکزی کردار حاصل کرتی جارہی ہے۔

اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں SAP کا ماننا ہے کہ مستحکم ڈیجیٹل بنیادوں کے لیے قابلِ اعتماد ڈیٹا، مربوط کاروباری عمل اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کا استعمال ناگزیر ہے۔

ریجنل صدرSAP ای ایم ای اے Augusta Spinelli نے کہا، ”پورے EMEA خطے میں ادارے اب بزنس AI، کلاؤڈ اور قابلِ اعتماد ڈیٹا کی جانب بڑھ رہے ہیں تاکہ جدت اور کارکردگی کے نئے معیارات قائم کیے جا سکیں۔ پاکستان ایک متحرک اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے، جہاں مستحکم ڈیجیٹل نظام اور باصلاحیت افرادی قوت موجود ہے۔ جیسے جیسے ادارے اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار کو تیز کر رہے ہیں قابلِ اعتماد ڈیٹا، مربوط کاروباری عمل اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز پر مبنی مستحکم ڈیجیٹل بنیادوں کے لیے AI کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔ہم پاکستانی صارفین، شراکت داروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ تعاون کو مزید پائیدار بنانے اور ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔“

مصنوعی ذہانت AI مختلف صنعتوں میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ادارے اس بات پر توجہ دے رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی جدت کو قابل پیمائش کاروباری نتائج میں کیسے بدلا جائے۔ SAPکا ماننا ہے کہ بزنس AI کو انٹرپرائز سطح کے ڈیٹا اور ایپلی کیشنز کے ساتھ جوڑ کر اداروں کی پیداواری صلاحیت کو متوازن اور بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ترقی کی رفتار کو بھی تیز کیا جاسکتا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر نائب صدرSAP مشرق وسطیٰ اور افریقہ۔ نارتھ احمد الفیفی نے کہا، ”پاکستان میں ادارے ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ بزنس AIکو قابل اعتماد کاروباری ڈیٹا اور انٹرپرائز ایپلی کیشنز کے ساتھ جوڑ کر بامعنی نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ وہ ادارے جو AI معیشت میں کامیاب ہوں گے، وہ وہی ہوں گے جو ڈیٹا سے صحیح طریقے سے استفادہ کرسکیں گے، معمول کے امور کو خودکار بناسکیں گے اور اپنی افرادی قوت کو اعلیٰ معیار کے کام پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بناسکیں گے۔ SAP صارفین کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور طویل مدت مسابقت کو فروغ دینے میں مدد دینے کے لیے پُرعزم ہے۔“

ایس اے پی SAP پاکستان کے بڑھتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کی معاونت کے لیے پُرعزم ہے، خاص طور پر GROW with SAP جیسے حل کے ذریعے، جو اداروں کو کلاؤڈ ERP اپنانے، کاروباری عمل کو معیاری بنانے اور مصنوعی ذہانت، اینالیٹکس وآٹومیشن میں جدید ترین اختراعات سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔

نوتعینات ہیڈ آف MEA نارتھ گروتھ کلسٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ثاقب صباح نے کہا، ”پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار مختلف شعبوں میں واضح ہے، چاہے وہ پبلک سیکٹر ہوں، مالیاتی خدمات ہوں، ٹیلی کمیونی کیشنز ہوں، مینوفیکچرنگ ہوں یا ابھرتے ہوئے ادارے کاروباری ادارے ہوں، ادارے ڈیجیٹائزیشن سے آگے بڑھ کر ذہین اور ڈیٹا پر مبنی آپریشنز کی جانب دیکھ رہے ہیں جو زیادہ کارکردگی، چابکدستی اور جدت فراہم کر سکیں۔ ہم پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو کلاؤڈ اور AI پر مبنی نیکسٹ جنریشن کی کاروباری تبدیلی کو اپنانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں۔“

صارفین، شراکت داروں اور تعلیمی تعاون کے پائیدار نظام کے ذریعےSAPپاکستان میں اداروں کوآپریشنز کو جدید بنانے، ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے اور جدت سے فائدہ اٹھا کر دیرپا معاشی اور سماجی اثرات پیدا کرنے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

ٹیگز: #ایس اے پی #ٹیکنالوجی #ڈیجیٹل پاکستان #شزا فاطمہ خواجہ #مصنوعی ذہانت
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں