مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,843 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,843
تازہ ترین

چیئرمین ایس ای سی پی کی مرکنٹائل ایکسچینج کو کماڈیٹی کے فیوچرز فیزیکل کنٹریکٹس کے اجراء کا روڈ میپ بنانے کی ہدایت

📅 جمعہ، 19 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
چیئرمین ایس ای سی پی کی مرکنٹائل ایکسچینج کو کماڈیٹی کے فیوچرز فیزیکل کنٹریکٹس کے اجراء کا روڈ میپ بنانے کی ہدایت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کراچی ۔18جون (دوست نیوز:سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کو زرعی اجناس کے فیوچر کنٹریکٹس کے جلد از جلد اجراء کے لیے ٹھوس اور قابل عمل روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔زرعی اجناس کے یہ فیوچر کنٹریکٹس ایک مربوط نظام کے ذریعے ، ایک جیدید وئیر ہائوسنگ سسٹم اور الیکٹرانک ویئر ہائوس ریسپٹ سسٹم کے ذریعے مرکنٹائل ایکسچینج اور بینکوں کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ ڈاکٹر کبیر سدھو نے واضح کیا کہ پاکستان میں زراعت اور زرعی اجناس کی مارکیٹ کو جدید بنیادوں پر استوار کے کے لیے جدید وئیر ہائوسنگ اور الیکٹرانک ویئر ہائوس ریسپٹ سسٹم اور اجناس کی مرکنٹائل ایکسچینج کے ذریعے قیمتوں کا تعین ایک ناگزیر منصوبہ ہے۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے مرکنٹائل ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس ای سی پی کے کمشنر علی فرید خواجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران عنایت بٹ، ڈائریکٹر محمد شمعون اور مرکنٹائل ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو خرم ظفر اور دیگر حکام شریک تھے۔

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ایک مستحکم کماڈٹی مارکیٹ زرعی اجناس کی قیمتوں کے استحکام، کسانوں کے مڈل مین کے ذریعے استحصال کے خاتمے، کسانوں کو رسک مینجمنٹ اور بینکنگ فنانسنگ تک آسان رسائی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کماڈٹی ایکسچینج اور مارکیٹ انفراسٹرکچر کو جدید بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔مرکنٹائل ایکسچینج کی مینجمنٹ نے ایس ای سی پی کے وفد کو ایکسچینج میں اب تک جاری کیے گئے زرعی اجناس کے کنٹریکٹس اور فیوچرز مارکیٹ کی ٹریڈنگ کے لیے حکمت عملی پر بریفنگ دی۔بعد ازاں، چیئرمین ایس ای سی پی نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور بورڈ ممبران سے ملاقات کی۔ این سی سی پی ایل انتظامیہ نے انہیں کلیئرنگ و سیٹلمنٹ، رسک مینجمنٹ اور کیپٹل گینز ٹیکس سروسز سمیت کمپنی کے دفاعی نظام، جاری منصوبوں اور مستقبل کے تزویراتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈاکٹر سدھو نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کے تحفظ اور مارکیٹ کے پائیدار استحکام کے لیے سٹاک ٹریڈنگ کی شفاف اور جدید سیٹلمنٹ پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی پ

ٹیگز: #HEC #secp
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں