مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیئے

📅 جمعرات، 18 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیئے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔18جون (دوست نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے’’ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت‘‘ پر بطور ثالث دستخط کردیئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق’’ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت‘‘ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے مابین ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ‘‘ پر دستخطوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوری نافذ العمل اس ایم او یو کے تحت پہلے مرحلے میں ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا جبکہ امریکا فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔

وزیر اعظم نے ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی مسرت اور اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ آج ریاستہائے متحدہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک طور پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ یادداشت پر دونوں ممالک کے معزز صدور نے دستخط کیے ہیں جبکہ بطور ثالث انہوں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔ اس معاہدے پر متعلقہ حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر دستخط اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ دونوں فریق تنازع کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کے پہلے مرحلے کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا جبکہ ریاستہائے متحدہ امریکا فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔

ٹیگز: #international #iran #pakistan #usa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں