مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805
تازہ ترین

پاکستان کی ثالثی: امریکا اور ایران میں تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ طے

📅 جمعرات، 18 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
پاکستان کی ثالثی: امریکا اور ایران میں تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ طے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے مابین تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر دستخطوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری نافذ العمل اس ایم او یو کے تحت پہلے مرحلے میں ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کر دے گا۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کے لیے یہ اعلان کرنا انتہائی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ آج امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک دستخط کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں جبکہ بطور ثالث انہوں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے پر متعلقہ حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر دستخط اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ فریقین تنازع کے سفارتی حل کے لیے پُرعزم ہیں۔ یہ پیشرفت پاک امریکہ تعلقات میں بھی ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔

معاہدے کی فوری شرائط

وزیراعظم کے مطابق، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کے پہلے مرحلے کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا، جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔

امریکی قیادت کو خراج تحسین

وزیراعظم نے کہا کہ ‘میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس ایم او یو کے طے پانے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی سفارت کاری سے غیر متزلزل وابستگی اور تنازعات کے پُرامن حل کو ترجیح دینے کی پالیسی نے ایک بار پھر ایسے بحران کے خاتمے میں مدد دی جو خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا تھا۔’ انہوں نے امریکی مذاکراتی ٹیم، بشمول جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی انتھک محنت، لگن اور قابل قدر خدمات کو بھی سراہا، جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ایرانی قیادت کی دور اندیشی کو سلام

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے دانشمندانہ فیصلوں، دور اندیشی اور مدبرانہ قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے امن کے مقصد کو اپناتے ہوئے قابلِ قدر قیادت کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی مذاکراتی ٹیم، بشمول محمد باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومنی کی کاوشوں کو بھی سراہا، جن کے صبر، استقامت اور تعمیری مکالمے سے وابستگی نے اس معاہدے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دیگر ممالک کے کردار کا اعتراف

انہوں نے خاص طور پر ریاست قطر کی قیادت کی مخلصانہ کوششوں اور مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے اس پیش رفت کے حصول میں اہم معاونت فراہم کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مملکت سعودی عرب، جمہوریہ ترکیہ اور عرب جمہوریہ مصر کی قیادت کے ناگزیر کردار اور گراں قدر خدمات کو بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آرمی چیف کی کاوشوں کا خصوصی ذکر

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ان کی انتھک کاوشیں، بے لوث وابستگی اور کلیدی کردار اس اہم پیش رفت کو ممکن بنانے اور امن و علاقائی استحکام کے فروغ میں نہایت اہم ثابت ہوئے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مفاہمتی یادداشت پورے خطے میں باہمی مفاہمت، احترامِ اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک مضبوط اور پائیدار بنیاد ثابت ہو۔

ٹیگز: #آبنائے ہرمز #اسلام آباد مفاہمتی یادداشت #امریکا ایران تعلقات #پاکستان کا ثالثی کردار #شہباز شریف
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں