مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805
قومی

پرائم منسٹر آفس سسٹم سے منصوبوں کی ڈیجیٹل نگرانی مؤثر بنائی جائے گی: احد چیمہ

📅 بدھ، 17 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 5 منٹ
پرائم منسٹر آفس سسٹم سے منصوبوں کی ڈیجیٹل نگرانی مؤثر بنائی جائے گی: احد چیمہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی): وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے پرائم منسٹر آفس سسٹم (پی ایم او ایس )کے نظام کے وسیع پیمانے پر نفاذ سے قبل اسے مزید موثر، صارف دوست اور عملی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات پرائم منسٹر آفس سسٹم کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کہی۔

پی ایم او ایس کا جائزہ اجلاس

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایم او ایس مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک جدید پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد حکومتی نظم و نسق کو مضبوط بنانا، مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان رابطہ بہتر بنانا اور حکومتی اقدامات کی نگرانی کو موثر بنانا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان، چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی سہیل منیر، متعلقہ ایڈیشنل سیکرٹریز، جوائنٹ سیکرٹریز اور وزیراعظم آفس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے حکام نے پی ایم او ایس کا تفصیلی عملی مظاہرہ پیش کیا۔

نظام کی جدید خصوصیات

شرکا کو نظام کی جدید خصوصیات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ پلیٹ فارم تمام وفاقی وزارتوں کو وزیراعظم آفس کے ساتھ ایک مرکزی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منسلک کرے گا۔ اس کے ذریعے مختلف کاموں، منصوبوں اور اہداف کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن ہوگی جس سے حکومتی امور میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات فوری طور پر متعلقہ وزارتوں اور محکموں تک اس پلیٹ فارم کے ذریعے پہنچائی جائیں گی۔ یہ نظام پیشرفت کی فوری نگرانی اور کارکردگی کے جائزے کی سہولت بھی فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں فیصلہ ساز اہم ذمہ داریوں اور منصوبوں کی صورتحال سے ہر وقت باخبر رہ سکیں گے۔

پی ایم او ایس کی ایک نمایاں خصوصیت اس کا خودکار الرٹ سسٹم ہے جو مقررہ مدت گزر جانے والے کاموں کے بارے میں وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ افسران کے اکاؤنٹس پر پاپ اپ نوٹیفکیشنز کے ذریعے اطلاع دے گا۔ توقع ہے کہ اس سہولت سے حکومتی ہدایات پر بروقت عملدرآمد اور موثر فالو اپ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی تحقیقی نظام

اجلاس کو پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے تیار کردہ جی پی ٹی پر مبنی تحقیقی نظام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ یہ نظام سابقہ ہدایات، فیصلوں اور سرکاری احکامات سے استفادہ کرتے ہوئے اندرونی تحقیقی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرے گا جس سے ادارہ جاتی معلومات تک تیز رفتار رسائی اور بہتر فیصلہ سازی ممکن ہوگی۔ یہ جی پی ٹی سسٹم سرکاری افسران کے لئے ایک ورچوئل معاون کے طور پر بھی کام کرے گا جو سرکاری طریقہ کار اور ورک فلو سے آگاہ ہوگا۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے یہ افسران کی جانب سے تفویض کردہ سرکاری امور میں معاونت اور بعض کاموں کی تکمیل بھی کر سکے گا جس سے حکومتی محکموں میں پیداواریت، کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔

ڈیجیٹل طرز حکمرانی کی جانب پیش قدمی

وفاقی وزیر اقتصادی امور نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ اے آئی پر مبنی پی ایم او ایس کو سراہتے ہوئے اس کی حکومتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی صلاحیت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نظام کے وسیع پیمانے پر نفاذ سے قبل اسے مزید موثر، صارف دوست اور عملی ضروریات کے مطابق بہتر بنایا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی کی جانب گامزن ہے جس کا مقصد کارکردگی، شفافیت اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر آفس سسٹم قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور بین الوزارتی رابطے اور ڈیجیٹل انضمام کو مزید مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے پہلے سے موجود ڈیجیٹل خدمات، جن میں آسان خدمت مراکز اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز شامل ہیں، ایک مربوط حکومتی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید موثر بنائی جائیں گی۔ ڈیجیٹل ٹیکس نفاذ کے نظام اور دیگر ٹیکنالوجی پر مبنی حکومتی اقدامات کو مستقبل میں مزید وسعت دی جائے گی جس سے ایک جدید، جوابدہ اور عوام دوست سرکاری نظام کے قیام میں مدد ملے گی۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے حکمرانی کو مضبوط، عوامی خدمات کو بہتر اور حکومتی نظام کو مزید موثر، شفاف اور جوابدہ بنایا جائے گا۔

ٹیگز: #احد چیمہ #پرائم منسٹر آفس سسٹم #ڈیجیٹل گورننس #مصنوعی ذہانت #وفاقی حکومت
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں