مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.49 EUR/PKR 312.18 GBP/PKR 367.19 سونا/تولہ 431,368 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,947 USD/PKR 277.49 EUR/PKR 312.18 GBP/PKR 367.19 سونا/تولہ 431,368 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,947
قومی

اسپیکر ایاز صادق سے ایرانی سفیر کی ملاقات، ایران امریکہ امن معاہدہ زیر بحث

📅 منگل، 16 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے ایران امریکہ امن معاہدے پر ایرانی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ سردار ایاز صادق نے ایران اور امریکہ کے مابین امن معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکہ امن معاہدہ علاقائی و عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان کے کردار کی تعریف

اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے لیے پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عسکری قیادت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عسکری قیادت کو ایران امریکہ امن معاہدے کے لیے کامیاب سفارتکاری پر مبارکباد پیش کی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کے حصول میں پاکستان کی سیاسی، پارلیمانی، سفارتی اور عسکری قیادت کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کی حکومت اور عوام پاکستان کی پارلیمان، حکومت، عسکری قیادت اور عوام کی جانب سے اس سلسلے میں ادا کیے گئے مخلصانہ کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک-ایران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، پارلیمانی روابط کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں، ایرانی سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔

ٹیگز: #ایاز صادق #ایران امریکہ معاہدہ #ایرانی سفیر #پاکستان ایران تعلقات #قومی اسمبلی
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں