مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,429 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,429
تازہ ترین

نیشنل پریس کلب میں بائیو میٹرک ممبرشپ سسٹم کا آغاز

📅 پیر، 15 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
نیشنل پریس کلب میں بائیو میٹرک ممبرشپ سسٹم کا آغاز
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نیشنل پریس کلب میں بائیو میٹرک ممبرشپ سسٹم کا آغاز، شفافیت اور صحافیوں کی فلاح کے نئے دور کا اعلان
اسلام آباد(محمد خالد) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ممبرشپ کی ڈیجیٹائزیشن اور بائیو میٹرک سسٹم کے باقاعدہ آغاز کی تقریب این پی سی میں منعقد ہوئی،تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ نے سرانجام دیئے،تقریب میں نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال،سیکرٹری ڈاکٹرفرقان راؤ، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سابق صدور حاجی نواز رضا، ، شکیل قرار، فاروق فیصل، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شکیل احمد، صدر آر آئی یو جے طارق عثمانی،جاگو گروپ کے سربراہ مطیع اللہ جان ، بیدار گروپ کی چیئر پرسن ڈاکٹر سعدیہ کمال سمیت مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور کلب ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پا ک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے بائیو میٹرک ممبرشپ سسٹم کو نیشنل پریس کلب کی تاریخ کا ایک اہم اور انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ممبرشپ ریکارڈ کو مکمل شفاف بنایا جا سکے گا اور مستقبل کے انتخابات پر اٹھنے والے اعتراضات کا مؤثر خاتمہ ممکن ہوگا۔صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق پریس کلب کی ممبرشپ کو ڈیجیٹل اور بائیو میٹرک نظام کے تحت لایا جا رہا ہے تاکہ ہر رکن کا مستند اور مکمل ریکارڈ محفوظ ہو۔ بائیو میٹرک سسٹم کا مقصد صرف ممبران کی تصدیق نہیں بلکہ نیشنل پریس کلب کو ایک فعال اور جدید ادارے میں تبدیل کرنا ہے۔ ان کے مطابق پریس کلب کے تقریباً ساڑھے تین ہزار ممبران کی پیشہ ورانہ معلومات اور صلاحیتوں کو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، جہاں ملکی و غیر ملکی ادارے صحافیوں اور کانٹینٹ کریئیٹرز سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔عبدالرزاق سیال نے اعلان کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں نیشنل پریس کلب کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کی جائے گی، جس پر ممبران کی پروفائلز، پیشہ ورانہ معلومات اور دیگر متعلقہ ریکارڈ دستیاب ہوگا۔سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤنے کہا کہ اس اقدام سے صحافیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر نئی پیشہ ورانہ مواقع تک رسائی حاصل ہوگی، صحافتی قیادت اپنے سیاسی اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہو کر صحافیوں کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے متحد ہو کر کام کرے گی،انہوں نے واضح کیا کہ بے روزگار صحافی بدستور پریس کلب کے ممبر رہیں گے اور ان کی رکنیت متاثر نہیں ہوگی،افضل بٹ نے اس موقع پر پریس کلب کے نظم و ضبط اور ادارہ جاتی فیصلوں کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے

ٹیگز: #islamabad #jounalist #press club
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں