مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,357 USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,357
تازہ ترین

واسا راولپنڈی متحرک، مون سون اور محرم انتظامات پر اہم فیصلے

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان مون سون اور محرم انتظامات اجلاس
واسا راولپنڈی کا مون سون اور محرم انتظامات سے متعلق اجلاس
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان نے ترقیاتی منصوبوں، ڈسلٹنگ مہم اور انسدادِ ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان نے ترقیاتی منصوبوں، ڈسلٹنگ مہم اور انسدادِ ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی | دوست نیوز)ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان کی صدارت میں کل واسا ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، نالہ لئی اور شہر کے چھوٹے نالوں کی ڈسلٹنگ، انسدادِ ڈینگی اقدامات اور محرم الحرام کے جلوسوں کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ، واسا راولپنڈی کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف اسکیموں بالخصوص ہولی فیملی اور ہملٹن روڈ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں مون سون سیزن کے پیش نظر نالہ لئی، چھوٹے نالوں، ڈرینز اور سیوریج لائنوں کی جاری ڈسلٹنگ مہم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایم ڈی واسا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی اقدامات پر بھی خصوصی غور کیا گیا۔ ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان نے کہا کہ حالیہ موسمی تبدیلیوں اور مون سون سیزن کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشات بڑھ جاتے ہیں اس لیے شہر بھر میں نکاسی آب اور پانی کھڑا نہ ہونے دینے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، گلیوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی صاف پانی جمع نہ ہونے دیں۔

ایم ڈی واسا نے مزید ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر نکاسی آب،صاف پینے کی پانی فراہمی اور سیوریج سے متعلق تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے دوسرے اداروں کے ساتھ رابطہ رکھنے اور فیلڈ میں متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ایم ڈی واسا راولپنڈی نے کہا کہ واسا راولپنڈی شہریوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں بہتر سہولیات کی فراہمی، مون سون انتظامات، انسدادِ ڈینگی اور محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

واسا راولپنڈی متحرک، مون سون اور محرم انتظامات پر اہم فیصلے
واسا راولپنڈی متحرک، مون سون اور محرم انتظامات پر اہم فیصلے
واسا راولپنڈی متحرک، مون سون اور محرم انتظامات پر اہم فیصلے
تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں