صبح و شام پڑھی جانے والی وہ دعا جس سے اللہ بندے کو راضی کر دیتا ہے

🍃 عَنْ أَبِى سَلاَّمٍ أَنَّهُ كَانَ فِى مَسْجِدِ حِمْصٍ فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَقَالُوا هَذَا خَدَمَ النَّبِىّ ﷺ فَقَامَ إِلَيْهِ فَقَالَ حَدِّثْنِى بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ لَمْ يَتَدَاوَلْهُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ الرِّجَالُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولاً إِلاَّ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ. [سنن ابی داود:5072] اسنادہ حسن
🍃 ابو سلام حمص کی مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس سے ایک شخص گزرے، لوگوں نے بتایا کہ یہ شخص نبی ﷺ کے خادم رہے ہیں تو ابو سلام ان کی طرف اٹھ کر گئے اور کہا مجھے ایسی حدیث بیان کیجیے جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو اور وہ انہوں نے صرف آپ کو بتائی ہو عام لوگوں سے نہ کہی ہو تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا: جو شخص صبح یا شام کو یہ پڑھ لیا کرے:
- رَضِيْنَا ِباللهِ رَبًّا وَ بِالإِسْلَامِ دِيناً وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُولًا ہم اس بات پر راضی ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے، اسلام ہمارا دین ہے، اور محمد ﷺ ہمارے رسول ہیں تو اللہ پر یہ حق ہو گا کہ وہ اس بندے کو اپنی طرف سے راضی و خوش کر دے۔
🍃 Abu Salam was sitting in the mosque of Hims when a man passed by. The people informed him that this man had served as an attendant of the Prophet (ﷺ). Abu Salam went to him and said:
Please narrate to me a hadith that you heard directly from the Messenger of Allah (ﷺ), one that he told you and not the general public.
The man replied: I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: Whoever recites the following in the morning or in the evening: - رَضِيْنَا ِباللهِ رَبًّا وَ بِالإِسْلَامِ دِيناً وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُولًا
- Radeena billahi Rabban, wa bil-Islami Deenan, wa bi-Muhammadin Rasoolan.
We are pleased that Allah is our Lord, Islam is our religion, and Muhammad (ﷺ) is our Messenger.
- Then it becomes incumbent upon Allah to make that servant pleased and satisfied from His bounty and grace.
