مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,635 PKR Bitcoin $79,465 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,635 PKR Bitcoin $79,465
بزنس

آئندہ بجٹ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا، حنیف عباسی

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 5 منٹ
zahid bakhtawri
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا


پاکستان کی معاشی سمت بہتر ہو رہی ہے، کاروباری برادری ملک کی اصل طاقت ہے، سرمایہ دوبارہ پاکستان میں لگایا جائے: وفاقی وزیر ریلوے زاہد بختاوری کو نائب صدر راولپنڈی کینٹ بورڈ منتخب ہونے پر عشائیہ سے خطاب

راولپنڈی (دوست نیوز)
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آنے والا وفاقی بجٹ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا، کیونکہ حکومت کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرنے اور صنعتی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک صنعت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کا انحصار مضبوط صنعت اور مستحکم کاروباری ماحول پر ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری کی رہائش گاہ پر زاہد بختاوری کو راولپنڈی کینٹ بورڈ کا نائب صدر منتخب ہونے کی مبارکباد کے موقع پر اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین فاؤنڈر گروپ آئی سی سی آئی طارق صادق، سابق چیئرمین خالد جاوید، خالد اقبال ملک، سابق صدر آئی سی سی آئی زاہد مقبول، سابق صدر آر سی سی آئی ڈاکٹر حسن سروش، ممتاز تاجر رہنما واجد ایوب، عابد بختاوری، حمزہ سروش، احسن ظفر بختاوری، وقار بختاوری اور عزیر بختاوری سمیت کاروباری برادری کی متعدد نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کاروباری برادری کے مسائل اور تجاویز کو وزیرِاعظم کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران بجلی کے نرخوں میں کمی آئی ہے جبکہ معاشی اشاریے بھی بہتری کی جانب گامزن ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت معیشت کو درست سمت میں لے جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں ایک پرامن، مستحکم اور ذمہ دار ملک کے طور پر اپنی شناخت مزید مضبوط کی ہے، اور عالمی سطح پر بھی پاکستان کے کردار کو پہلے سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کو ایک بااعتماد اور اہم ملک کے طور پر تسلیم کر رہی ہے، جو سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام اور کاروباری برادری ہے۔ ملکی معیشت میں بہتری کے آثار کو حقیقی اقتصادی فائدے میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کریں اور یہاں سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری کو دوبارہ ملک کے اندر لائیں تاکہ معیشت مزید مستحکم ہو اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، چین، روس، امریکہ، یورپی یونین، وسط ایشیا، ایران اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک پاکستان کے کردار کو تسلیم کر رہے ہیں، جو ماضی کے مقابلے میں نمایاں پیش رفت ہے۔

انہوں نے بختاوری خاندان سے اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے روابط دہائیوں پر محیط ہیں اور ظفر بختاوری ان کے لیے بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے زاہد بختاوری کو راولپنڈی کینٹ بورڈ کے نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک مثبت اور بہترین فیصلہ قرار دیا۔

اس موقع پر احسن ظفر بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے ہمیشہ کاروباری برادری کے ساتھ تعاون، رہنمائی اور شفقت کا رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہیں وفاقی وزیر کی جانب سے ہر ماہ رہنمائی اور وزیرِاعظم سے اہم ملاقاتوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون حاصل رہا، جسے کاروباری برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

دوست نیوز کے مطابق کاروباری اور حکومتی حلقوں کے درمیان رابطوں کا تسلسل نہ صرف معاشی پالیسی سازی میں معاون ثابت ہو رہا ہے بلکہ اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

www.dostmarketing.pk

www.thereportdigital.com

naqshconsultants.com

آئندہ بجٹ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا، حنیف عباسی
تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں