مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,113 PKR Bitcoin $80,352 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,113 PKR Bitcoin $80,352
عالمی

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی/یورپی کمیشن کی نائب صدر یکم جون کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی،وزارت خارجہ

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی/یورپی کمیشن کی نائب صدر یکم جون کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی،وزارت خارجہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔31مئی (دوست نیوز):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی/یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس یکم جون ( کل)کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی۔

اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ پاکستان-یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، یہ ڈائیلاگ دونوں فریقوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا اعلیٰ ترین پلیٹ فارم ہے۔

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ اقدار، مضبوط اقتصادی تعاون اور کثیرالجہتی نظام سے مشترکہ وابستگی پر مبنی ہیں۔یہ متوقع دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل کا عکاس اور باہمی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں