مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590
تازہ ترین

امریکا کاایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل نیٹ ورکس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کا اعلان

📅 ہفتہ، 30 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
امریکا کاایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل نیٹ ورکس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کا اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واشنگٹن ۔30مئی (دوست نیوز):امریکا نے ایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل نیٹ ورکس کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان تھامس پگوٹ نے کہا کہ یہ اقدامات براہِ راست ایران کی غیر قانونی تیل معیشت کو نشانہ بناتے ہیں اور ان اہم اداروں، افراد اور بحری جہازوں کے خلاف ہیں جو تہران کے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل کے نیٹ ورک کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خصوصی طور پر محکمہ خارجہ آٹھ اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے اور آٹھ بحری جہازوں کو مسدود اثاثہ قرار دے رہا ہے کیونکہ وہ ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل میں براہِ راست ملوث ہیں۔محکمہ خارجہ نے مزید تین اداروں اور ایک فرد کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو ان غیر قانونی اشیا کی تجارت اور سہولت کاری سے قریبی طور پر منسلک ہیں۔

پگوٹ کے مطابق یہ اقدامات امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جمعرات کو کیے گئے ان اقدامات کا تسلسل ہیں جن کے تحت ایرانی تیل کی فروخت کے ایک بڑے نیٹ ورک سے وابستہ اہم عناصر پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

ٹیگز: #iran #usa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں