مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
جمعہ، 30 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.60 EUR/PKR 308.73 GBP/PKR 369.22 سونا/تولہ (عالمی) 404,584 PKR Bitcoin $77,475 USD/PKR 276.60 EUR/PKR 308.73 GBP/PKR 369.22 سونا/تولہ (عالمی) 404,584 PKR Bitcoin $77,475
تازہ ترین

ایامِ حج کا چوتھا روز،حجاج کرام کی جمرات پر رمی، طوافِ زیارت اور سعی کا سلسلہ جاری

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
ایامِ حج کا چوتھا روز،حجاج کرام کی جمرات پر رمی، طوافِ زیارت اور سعی کا سلسلہ جاری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وادیِ منیٰ۔28مئی (دوست نیوز):ایامِ حج کے چوتھے روز وادیِ منیٰ میں روح پرور مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے (رمی) کے مناسک ادا کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی حج کا تیسرا فرض ‘طوافِ زیارت’ اور واجب ‘سعی’ کی ادائیگی کا سلسلہ بھی آج مسلسل جاری ہے۔وفاقی وزیر برائےمذہبی امور سردار محمد یوسف نے مشائرِ مقدسہ میں موجود پاکستانی حجاج پر زور دیا ہے کہ وہ مقدس مقامات پر نظم و ضبط قائم اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔

انہوں نے منیٰ میں سعودی حکومت کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیموں اور راستوں پر کولنگ سسٹمز اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے موسم کی شدت اور سخت گرمی کے پیشِ نظر حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوپہر کے اوقات میں بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں اور یہ وقت اپنے خیموں میں گزاریں۔

حجاجِ کرام کی سہولت کے لیے انہوں نے بتایا کہ عازمین اپنے مکتب کے کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کو سکین کر کے اپنے راستوں کی درست نشاندہی کر سکتے ہیں۔

حجاج کی نقل و حمل اور معاونت حجاج کی حرم شریف آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے جمرات اور منیٰ کے 511 چوک سے سعودی شٹل سروس چوبیس گھنٹے دستیاب ہے جبکہ ضعیف اور معذور حجاج کی رہنمائی کے لیے منیٰ کے تمام اہم اور حساس پوائنٹس پر ‘پاکستان حج مشن’ کے گائیڈز چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حجاج کرام آج کی رات بھی وادیِ منیٰ میں ہی قیام کریں گے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #deen #hajj #islam
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں