مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,476 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,476
تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوئٹہ شٹل ٹرین پر دہشت گرد حملے کی مذمت

📅 منگل، 26 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
un secretary general
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اقوام متحدہ۔26مئی (دوست نیوز):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک کے مقام پر مسافر شٹل ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کو ہونے والےاس دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی اپنی ہر شکل اور صورت میں ناقابلِ قبول ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: #balochistan #pakistan #UNO
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں