مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,785 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,785
صفحہ اول

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ٹراما سینٹر کا دورہ، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت

📅 پیر، 25 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ٹراما سینٹر کا دورہ، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کوئٹہ۔ 24 مئی (دوست نیوز):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا ، انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی ،ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کی صورتحال، فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن پانیزئی اور مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ملک کامران کاسی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زخمیوں کے علاج، طبی سہولیات اور جاری طبی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

میر سرفراز بگٹی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین، فوری اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کی ہر ممکن دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نےدھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم، ہر فرد اور ہر طبقے کی مشترکہ جنگ ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اور نظریے کے نام پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بیرونی ایجنڈا ہے جسے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اجتماعی عزم کے ساتھ دہشت گردوں کو شکست دی جائے گی، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن کر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ٹیگز: #balochistan #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں