مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,689 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,689
تازہ ترین

عید الاضحی کی آمد پر قربانی کے جانور ذبح کرنیوالے آلات سمیت دیگر ساز وسامان کی خریداری میں اضافہ

📅 ہفتہ، 23 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
عیدالاضحیٰ پر کھالوں کی تجارت سے 8.7 ارب روپے کی معاشی سرگرمی متوقع
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

فیصل آباد ۔ 23 مئی (دوست نیوز):عیدالاضحی قریب آتے ہی جہاں مال مویشیوں کی خریداری کا سلسلہ عروج پرپہنچ گیا ہے وہیں قربانی کیلئے چھریوں، مڈی، بغدوں،چٹائی، ٹوکریوں اور دیگر ساز وسامان کی خریداری میں بھی تیزی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکی مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں جگہ جگہ عارضی دکانیں اور چھریاں تیز کرنے کیلئے سٹالز لگ گئے ہیں۔ عوام الناس سمیت قصابوں اور قربانی کے جانور ذبح کرنے والے دیگر افراد نے جانوروں کے مذبحہ کیلئے چاقو، چھریاں، ٹوکے اور دیگر آلات تیز کروانا شروع کر دیئے ہیں جس کے باعث چاقو چھریاں تیز کرنے والوں کے پاس زبر دست رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔دوسری جانب چاقو چھریاں تیار فروخت و تیز کرنے والے دکانداروں نے بھی اپنے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ بجلی کی موٹرز کے ذریعے آلات تیز کرتے ہیں اور بجلی کی قیمتوں میں ا ضافہ سمیت رگڑائی کرنے والے میٹریل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے لہٰذ ا وہ گاہکوں سے اسی تناسب سے معقول منافع رکھ کر نرخ وصول کررہے ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ عام دنوں میں ایک چھری تیز کرنے کے 70 روپے وصول کئے جاتے تھے لیکن اب چھوٹی چھری کے 100روپے جبکہ بڑی چھری کے160 روپے تک لئے جا رہے ہیں اسی طرح ٹوکے کی قیمت15سوسے2ہزار جبکہ اسے تیز کرنے کے 200 روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب چھری چاقوتیار،فروخت و تیزکرنے والے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں بہت ہوچکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے سارا سال چھریاں استعمال نہیں ہوتیں تو عید قربان کی تیاری کیلئے تیز کروانے آئے ہیں۔عید قربان پر گوشت بنانے کیلئے مڈھی کااستعمال بھی انتہائی اہم ہے اس وقت لکڑ منڈی جھنگ روڈسمیت شہر کے مختلف مقامات پر سٹالز اور ریڑھیوں پر مڈھیاں فروخت کی جارہی ہیں، زیادہ تر مڈھیاں کیکر اور شیشم کی لکڑی کی بنی ہوئی ہیں جو کہ0 100روپے سے لیکر 15سوتک فروخت کی جارہی ہے۔اس حوالے سے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ عید قربان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بڑی معاشی سرگرمی کا بھی ذریعہ بنتی ہے یہی وجہ ہے کہ چھریاں ٹوکے تیز کرنے اور دیگر ساز وسامان کی خریداری کیلئے دکانوں کی رونقیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

ٹیگز: #eid ul azah #hajj
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں