مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,488 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,226 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,488 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,226
تعلیم

Google I/O میں پیش کردہ جدیدترین اے آئی ٹولز اور

📅 بدھ، 20 مئی 2026 ✍️ Editor ⏱ 6 منٹ
google gimini
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

حقیقی دنیا میں جدید اور مفید سہولیات متعارف کرا رہا ہے Google I/O


پاکستان -مئی : 2026, 20 اس یقین پر قائم رہتے ہوئے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگی کو الجھانے کے بجائے آسان
اور پُرلطف بنانا چاہیے، گوگل کی شاندار ایجادات میں ہینڈز فری ’انٹیلیجنٹ آئی ویئر(Intelligent Eyewear) ‘سے
لے کر  جومادی دنیا میں لوگوں کی نرمی سے رہنمائی کرتی ہے  ’اینٹی گریویٹی(Antigravity) 2.0‘ تک 
جو ایک طاقتور ایپلی کیشن ہے اور پیچیدہ کاموں کو نمٹانے کے لیے بیک وقت کئی اے آئی (AI) ایجنٹس کو چلانے
کی صلاحیت رکھتی ہے  سب کچھ شامل ہیں اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ۔
گوگل کی یہ ایجادات درج ذیل انداز میں ناممکن کو ممکن بنا رہی ہیں:
1۔ جیمنائی اومنی )ماڈل) : جیمنائی اومنی (Gemini Omni)، گوگل کا نیا ماڈل ہے جو کسی بھی ان پٹ سے کچھ
بھی تخلیق کر سکتا ہے۔ اسے میڈیا بنانے کے عمل کو اتنا ہی آسان بنانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے جتنا کہ
آپس میں بات چیت کرنا۔ جیمنائی اومنی کے ذریعے ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو کلپس کے کسی بھی امتزاج کو اعلیٰ
معیار کی ویڈیو آؤٹ پٹس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ جیمنائی اومنی فلیش (Gemini Omni Flash) کو سب سے
پہلے جیمنائی ایپ، فلو (Flow) اور یوٹیوب پر ویڈیو آؤٹ پٹس کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔
2۔ جیمنائی 3.5 فلیش )ماڈل) : گوگل کا اب تک کا سب سے طاقتور ایجنٹک (agentic) اور کوڈنگ ماڈل، جیمنائی
3.5 فلیش (Gemini 3.5 Flash)، غیر معمولی رفتار سے انتہائی جدید اور اعلیٰ ترین ذہانت فراہم کرتا ہے۔ جس کام
میں پہلے دن یا ہفتے لگتے تھے، 3.5 فلیش اب اسے وقت کے ایک معمولی حصے میں مکمل کرنے میں مدد کر سکتا
ہے، اور وہ بھی اکثر دیگر جدید ترین ماڈلز کی نسبت آدھی سے بھی کم قیمت پر۔
3۔ نیا اے آئی سرچ باکس )سرچ( : نیا اے آئی سرچ باکس)سرچ(گزشتہ 25 سے زائد برسوں میں گوگل سرچ باکس
کی سب سے بڑی اپ گریڈ ہے جسے اب اے آئی (AI) کے ساتھ مکمل طور پر نئے انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ
پہلے سے کہیں زیادہ ذہین اور آسان فہم ہے، جو متحرک انداز میں پھیل جاتا ہے تاکہ آپ ٹیکسٹ، تصاویر، فائلیں،
ویڈیوز، یا یہاں تک کہ کروم ٹیبز (Chrome tabs) کو ڈراپ کر کے بالکل وہی سرچ کر سکیں جو آپ کے ذہن میں
ہے۔
4۔ انٹیلی جنٹ آئی ویئر: اب ذہین عینکیں (اسمارٹ چشمے) بھی جلد دستیاب ہوں گےجن کا آغاز اس موسمِ خزاں
میں آڈیو چشموں سے ہو رہا ہے۔ اینڈرائیڈ ایکس آر (Android XR) سے لیس، یہ چشمے اس طرح ڈیزائن کیے گئے
ہیں کہ آپ کو جیمنائی (Gemini) کے ذریعے پورے دن آپ کے کان میں نجی طور پر مدد فراہم کر سکیں۔ یہ آپ کو
اپنے ہاتھ اور نظریں آزاد رکھنے کی سہولت دیتے ہیں، تاکہ آپ فون کو جیب سے نکالے بغیر موسیقی سننے، تصاویر
لینے، کالز کرنے، یا اپنے فون کی ایپلی کیشنز استعمال کرنے جیسے کام آسانی سے کر سکیں۔
5۔ ڈیلی بریف ) جیمنائی ایپ( : ’ڈیلی بریف (Daily Brief)‘ گوگل کا بالکل نیا اور آؤٹ-آف-دی –باکس اے آئی
ایجنٹ ہے، جسے ہر صبح آپ کی پہلی ترجیح بننے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آپ کے ڈیجیٹل ہجوم اور بکھری ہوئی
معلومات کو ایک ذہین اور پڑھنے میں آسان منظر نامے میں تبدیل کر کے، ڈیلی بریف آپ کی اہم ترین ترجیحات کو
سامنے لاتا ہے اور فوراً آئندہ کےلیے اقدامات تجویز کرتا ہے، تاکہ آپ کی صبح کا آغاز ایک ہموار اور قابلِ عمل
منصوبے کے ساتھ ہو۔
6۔ جیمنائی اسپارک ) جیمنائی ایپ(: ’جیمنائی اسپارک (Gemini Spark)‘ آپ کا24/7 ذاتی اے آئی (AI) ایجنٹ
ہے جو ڈیجیٹل زندگی کی دیکھ بھال میں آپ کی مدد کرتا ہے اور آپ کی ہدایات کے مطابق آپ کی طرف سے اقدامات
کرتا ہے۔ جیمنائی اسپارک ہر وقت فعال رہنے والا اسسٹنٹ ہے جو آپ کے لیے خودکار طور پر کام انجام دے سکتا
ہے، جیسے کہ آپ کے کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹس کا خود بخود جائزہ لینا تاکہ نئی سبسکرپشنز کی نشاندہی کی جا سکے۔

Press Release
7۔ نیورال ایکسپریسو ) جیمنائی ایپ( : ’نیورل ایکسپریسو (Neural Expressive)‘ کے ساتھ جیمنائی اب پہلے سے
کہیں زیادہ آسان فہم اور فطری بن رہا ہے۔ جیمنائی ایپ کا یہ اپ ڈیٹ شدہ انٹرفیس اب ہر جگہ متحرک اور ہموار
animations ، جاندار رنگوں، نئی ٹائپوگرافی اور لمسیاتی فیڈ بیک (چھونے کے احساس پر وائبریشن) سے لیس ہے۔
8۔ گوگل اینٹی گریویٹی 2.0 ) اے آئی( : I/O 2026 Google میں، گوگل نے ‘گوگل اینٹی گریویٹی 2.0’
(Google Antigravity 2.0) متعارف کرایا ہے، جو کہ ایک نئی اور آزاد ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن ہے اور مختلف
اے آئی ایجنٹس کے باہمی تعامل کے لیے ایک مرکزی مرکز کا کام کرتی ہے۔ آپ بیک وقت کئی کاموں کو انجام دینے
کے لیے متعدد ایجنٹس کو ایک ساتھ چلا سکتے ہیں، جیسے کہ ایک ایجنٹ سے ویب سائٹ کی کوڈنگ کروانا اور اسی
دوران دوسرے ایجنٹ سے برانڈ کے اثاثے (لوگو، تصاویر وغیرہ) تیار کروانا
یہ نئے ٹولز اور اپ ڈیٹس جلد ہی دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے
تیار ہیں– یہ کب لائیو (فعال) ہوں گے، اس بارے میں خبروں کے لیے جڑے رہیں۔
I/O 2026 میں اعلان کہ گی تمام مصنوعات کے بارے میں

مزید معلومات کے لیے اس لنک ک وزٹ
کریں

https://blog.google/innovation-and-ai/technology/developers-tools/google-io-2026-collection/

ٹیگز: #ai #animations #credit card #google #google antigravity #innovation #neural expressive #pakistan #technology #trending
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں