ذائقہ
حیدرآبادی بیف کڑاہی بنانے کی ترکیب

✓ لنک کاپی ہو گیا
دوست نیوز
1 گائے کا گوشت 1/2 کلو
2 ٹماٹر (چوپ کر لیں) 4 عدد
3 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
4 ثابت دھنیا (کُٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
5 زیرہ (کُٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
6 سونف (کُٹی ہوئی) 1/2 چائے کا چمچہ
7 انار دانہ (کُٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
8 تیل 1/2 کپ
9 لہسن‘ ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچے
10 نمک حسبِ ذائقہ
11 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
12 ہرا دھنیا (چوپ کر لیں) 1 گٹھی
13 ہری مرچیں (چوپ کر لیں) 4-5 عدد
14 دہی (پھینٹ لیں) 1/2 کپ
15 گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
- 1سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح اُبال لیں۔
- 2پھر کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
- 3اس میں لہسن‘ ادرک پیسٹ اور گوشت ڈال کر فرائی کریں۔
- 4نمک‘ ہلدی پاؤڈر‘ لال مرچ پاؤڈر‘ ٹماٹر اور دہی ڈال کر بھونیں۔
- 5تیل الگ ہو جائے تو ہری مرچیں‘ ہرا دھنیا‘ سونف‘ انار دانہ‘ زیرہ‘ دھنیا اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر 2 منٹ دم پر رکھیں۔
- 6آخر میں ہرا دھنیا اور ادرک چھڑکیں۔
- 7لیجیے آپ کی حیدرآبادی بیف کڑاہی تیار ہے اسے نان کے ساتھ سرو کریں۔
ٹیگز:
#hyderabadi food
#pakistan
