ذائقہ
سندھی دال گوشت بنانے کی ترکیب

✓ لنک کاپی ہو گیا
دوست نیوز
1 چنے کی دال ایک پیالی
2 گوشت آدھا کلو
3 نمک حسبِ ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 لہسن کے جوے تین سے چار عدد
6 پیاز ایک عدد درمیانی
7 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
8 پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
9 ہلدی ایک چائے کا چمچ
10 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
11 امچور ایک کھانے کا چمچ
12 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد
13 کڑی پتے حسبِ پسند
14 ہرا دھنیا حسبِ پسند
15 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
- 1چنے کی دال کو صاف دھو کر تین پیالی گرم پانی میں بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
- 2پیاز کو باریک کاٹ لیں اور ہری مرچوں کو لمبائی میں کاٹ کر رکھ لیں۔
- 3پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل اور پسا ہوا ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
- 4پھر اس میں گوشت ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
- 5اس میں دال کو پانی سمیت ڈالیں اور ساتھ ہی لال مرچ، ہلدی اور پسا ہوا دھنیا شامل کر دیں، درمیانی آنچ پر اُبال آنے تک پکا کر آنچ ہلکی کر دیں۔
- 6تیس سے پینتیس منٹ تک پکنے پر جب دال اور گوشت مکمل طور پر گل جائے تو اس میں امچور پیس کر ڈال دیں۔
- 7فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں پیاز اور باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوے ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
- 8پھر اس میں کڑی پتے، زیرہ اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں اور دال پر بگھار لگا دیں۔
- 9ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
- 10گرم گرم ڈش میں نکال کر زیرے والے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
