ذائقہ
چکن گاجر مٹر بنانے کی ترکیب

✓ لنک کاپی ہو گیا
دوست نیوز
1 مرغی کا گوشت 1 کلو (چھوٹی بوٹیاں)
2 گاجر 1/2 کلو
3 مٹر 250 گرام
4 ٹماٹر (چوپ کر لیں) 3 عدد
5 دہی 1/2 کپ
6 لال مرچیں (کٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ
7 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
8 زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
9 لہسن‘ ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
10 پیاز (چوپ کر لیں) 2 عدد
11 ہرا دھنیا (چوپ کر لیں) 1/2 گٹھی
12 ہری مرچیں (چوپ کر لیں) 4-5 عدد
13 نمک حسبِ ذائقہ
14 تیل 1/2 کپ
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
- 1کڑاہی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں۔
- 2اس کے بعد اس میں مرغی کا گوشت اور لہسن‘ ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔
- 3گوشت فرائی ہو جائے تو اس میں نمک‘ لال مرچیں‘ ہلدی پاؤڈر‘ زیرہ پاؤڈر‘ ٹماٹر‘ گاجر اور مٹر ڈال کر بھونیں اور تیل الگ ہو جائے تو 1 کپ پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں۔
- 4گوشت گل جائے تو بھون کر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں
