مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
بزنس

بحری شعبے میں خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز،نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسزکا قیام

📅 ہفتہ، 16 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 1 منٹ
بحری شعبے میں خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز،نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسزکا قیام
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔16مئی (دوست نیوز):بحری شعبے میں خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز ہو گیا، ڈریجنگ کی مقامی صلاحیت کے لیے نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز(این ڈی ایم ایس) کمپنی قائم کردی گئی،یہ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اورگوادرپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز نے پورٹ قاسم پر افتتاحی تقریب میں ڈریجنگ سروسز کا آغازکردیا۔مقامی ڈریجنگ صلاحیت سے غیرملکی کمپنیوں پرانحصار میں کمی اورقیمتی زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔

عالمی معیار کی ڈریجنگ ٹیکنالوجی سے پورٹ قاسم میں بحری گزرگاہوں کی گہرائی برقراررکھی جائے گی۔ڈریجنگ آپریشن سے پورٹ قاسم کو بلا تعطل فعال رکھنے اوربحری نقل و حمل کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈریجنگ کے شعبے میں خود کفالت، پاکستان کی بلیواکانومی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

ٹیگز: #navy #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں