مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,505 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,505
کھیل

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سینئر قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھرپور انداز میں جاری

📅 ہفتہ، 16 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
hockey team
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور۔16مئی (دوست نیوز):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سینئر قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے،جہاں قومی کھلاڑی ایف آئی ایچ پروہاکی لیگ کی تیاریوں کے سلسلہ میں سخت محنت کر رہے ہیں۔کیمپ میں صبح اور شام کے سیشنز کے دوران کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنیکل ڈرلز اور ہائی انٹینسٹی فٹنس ٹریننگ کروائی جا رہی ہے تاکہ انہیں عالمی معیار کے مقابلوں کے لئے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ماہر کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس،رفتار اور باہمی ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کیمپ کا مقصد جدید ہاکی کے تقاضوں کے مطابق قومی ٹیم کی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا ہے۔پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑی جذبے اور عزم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں اور پوری قوم کو امید ہے کہ گرین شرٹس عالمی میدانوں میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کریگی۔

ٹیگز: #games #hockey #sports
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں