مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385
ذائقہ

پشاوری چکن شنواری

📅 پیر، 11 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
پشاوری چکن شنواری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

🍗 ریسپی

پشاوری یا شنواری چکن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مصالحے بہت کم ہوتے ہیں، مگر ذائقہ زبردست ہوتا ہے۔ اصل ٹیسٹ چکن، ٹماٹر، ہری مرچ اور دیسی انداز کی وجہ سے آتا ہے۔

🥩 اجزاء:

  • دیسی چکن یا عام چکن — 1 کلو
  • ٹماٹر — 4 سے 5 عدد
  • ہری مرچ — 6 سے 8 عدد
  • لہسن — 8 سے 10 جوے
  • ادرک — 1 انچ ٹکڑا
  • نمک — حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی — 1 چائے کا چمچ
  • دھنیا کُٹا ہوا — 1 چائے کا چمچ
  • لیموں — 1 عدد
  • دہی — آدھا کپ (اختیاری)
  • گھی یا تیل — آدھا کپ

🔥 بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں۔

دیگچی یا کڑاہی میں گھی گرم کریں اور ہلکا سا لہسن ڈال دیں۔ اب چکن ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں تاکہ اس کا پانی خشک ہو جائے۔

اس کے بعد ٹماٹر بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کر شامل کریں۔ ساتھ ہری مرچ، ادرک، نمک، کالی مرچ اور کُٹا دھنیا ڈال دیں۔

اب ڈھکن بند کر کے درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ ٹماٹر خود پانی چھوڑ دیں گے، اسی میں چکن گل جائے گا۔

جب چکن اچھی طرح گل جائے اور گھی اوپر آ جائے تو آخر میں لیموں نچوڑ دیں۔


😋 اصل پشاوری ٹچ

  • زیادہ مصالحے ہرگز نہ ڈالیں
  • کوئلے کی ہلکی دھونی دیں تو مزید مزہ آئے گا
  • تنور کی روٹی، سلاد اور دہی کے ساتھ پیش کریں

یہی سادہ انداز اصل شنواری چکن کی پہچان ہے 🔥🍗

ٹیگز: #food #shinwari
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں