بدھ، 13 مئی 2026 ☀️ اسلام آباد: C°26
تازہ ترین
تازہ ترین

سعودی عرب میں حج پرمٹ خلاف ورزی 5 غیرملکی گرفتار

📅 Saturday، 09 May 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 1 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔9مئی (دوست نیوز):سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورسز نے مکہ پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سبق نیوز کے مطابق حج سکیورٹی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معمول کی گشت کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ کی حدود کے باہر غیرآباد راستے سے مکہ مکرمہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ افغانیوں کو گرفتار کرکے ان پر حج ضوابط کی خلاف ورزی درج کر لی ہے۔

تمام گرفتار شدگان کو حج سیکیورٹی فورسز نے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: #hajj #islam #muslim #pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *