ذائقہ
ہرا مصالحہ انڈے چھولے بنانے کی ترکیب

✓ لنک کاپی ہو گیا
دوست نیوز
1 انڈے چھ عدد
2 اُبلے ہوئے چنے ایک پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن کچلا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 دہی آدھی پیالی
9 ٹماٹر دو عدد
10 پسا ہوا گرم مصالحہ حسب پسند
11 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
12 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
13 کوکنگ آئل آدھی پیالی
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
- 1انڈوں کو اُبال لیں لیکن خیال رہے کہ زیادہ سخت نہ ہو جائے۔
- 2پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں۔
- 3ادرک لہسن،زیرہ،ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو کوٹ لیں۔
- 4کٹے ہوئے مصالحے کو دہی میں ملا کر رکھ دیں۔
- 5کوکنگ آئل میں پیاز کو سنہری فرائی کر لیں۔
- 6پھر اس میں کٹی ہوئی لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔
- 7ٹماٹر اچھی طرح گل جائے تو اس میں دہی والا مکسچر ڈال کر تیز آنچ پر ڈھک دیں۔
- 8تین سے چار منٹ پکانے کے بعد اس میں اُبلے ہوئے چھولے ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر ڈھک دیں۔
- 9تیل علیحدہ ہونے پر چیک کر لیں اُبلے ہوئے انڈے ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔
- 10گرم گرم ڈش میں نکال کر گرم مصالحہ چھڑکیں اور تازہ نان کے ساتھ شروع کریں۔
