مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385
ذائقہ

چکن ہریسہ بنانے کی ترکیب

📅 جمعہ، 08 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
چکن ہریسہ بنانے کی ترکیب
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا


1 گندم کا دلیہ ایک پیالی

2 چکن آدھا کلو

3 نمک حسبِ ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 پیاز ایک عدد

6 ٹماٹر دو عدد درمیانے

7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

8 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ

9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

10 ہلدی ایک چائے کا چمچ

11 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

12 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دلئے کو دھو کر تین پیالی نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔جب اچھی طرح پھول جائے تو اُبال کر گلا لیں۔
  2. 2پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اس میں ادرک لہسن، ٹماٹر اور چکن ڈال کر ڈھک دیں۔جب چکن گلنے پر آ جائے تو نکال کر گوشت کو ہڈیوں سے الگ کر کے ریشہ کر لیں۔
  3. 3چکن کو دوبارہ سے پین میں ڈال کر اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اور اُبال کر رکھا ہوا دلیہ ڈال دیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4دھنیا اور زیرہ بھون کر کوٹ لیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
  5. 5ہریسے پر کٹا ہوا دھنیا اور زیرہ ڈال کر سنہری کی ہوئی پیاز کا بگھار لگا دیں۔
  6. 6اس کو بالکل پتلے شوربے کی طرح رکھیں اور پیالوں میں نکال کر اس غذائیت بھری ڈش کا لطف اُٹھائیں۔
ٹیگز: #food #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں