مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,501 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,501
کھیل

آئی پی ایل کے باعث آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے

📅 جمعہ، 08 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
پاکستان نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سڈنی (دوست نیوز تازہ ترین ۔ 8 مئی 2026ء )  آئی پی ایل کے باعث آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ 

کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ کے مطابق آئی پی ایل پلے آف میں کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں کی شرکت ممکن نہیں، آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان پیٹ کمنز بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ کے مطابق ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کا بھی دورے میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے، مچل مارش یا جوش انگلس کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی جاسکتی ہے، مارنس لبوشین، ایڈم زمپا اور الیکس کیری ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کےامیدوار ہیں، مارنس لبوشین اور ایڈم زمپا نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیا، فاسٹ بولرز آئندہ مصروف ٹیسٹ شیڈولڈ کی وجہ سے شامل نہیں کیے جائیں گے، انجری سے نجات پانے والے نیتھن ایلس اورمیتھیو رنشا بھی دورے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

آئی پی ایل کے لیگ میچز کا اختتام 24 مئی کو ہے، پلے آف 26 سے 31 مئی تک کھیلے جائیں گے، آسٹریلوی ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو شیڈول ہے۔ 

آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان سے بنگلا دیش جانا ہے، بنگلادیش میں وائٹ بال سیریز 9 جون سے شیڈولڈ ہے۔

ٹیگز: #icc #international #ipl
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں