ذائقہ
گوشت کا بھرتہ بنانے کی ترکیب

✓ لنک کاپی ہو گیا
دوست نیوز
1پسندوں کو صاف دھو کر پین میں ڈالیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن، لال مرچ، ہلدی اور کٹا ہوا دھنیا زیرہ ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
2پکنے پر آ جائے تو اس میں ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پسندوں کو مکمل گلنے تک پکائیں۔
3جب پسندے اچھی طرح گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر بھونتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں۔
4ہلکے سے ٹھنڈے ہونے پر پسندوں کو لکڑی کے چمچ سے کچل کر بھرتہ بنا لیں۔
5باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر کے پسندوں میں شامل کر دیں۔
6ساتھ ہی تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل، باریک کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور تیل علیحدہ ہونے پر چولہے سے اُتار لیں۔
7گرم گرم ڈش میں نکال کر پوریوں یا پراٹھوں کے ساتھ انجوائے کریں
ٹیگز:
#food
#gosht ka bhrta
