بدھ، 13 مئی 2026 ☀️ اسلام آباد: C°26
تازہ ترین
اسلام آباد

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد

📅 Monday، 04 May 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد 4 مئی! کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (CUI) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اہمیت کے حامل تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے۔
مفاہمتی یاداشت پر رجسٹرار سی یو آئی ڈاکٹر فہیم اے قریشی اور نادرا کے ڈائریکٹر جنرل آر ایچ او نادرہ سید گوہر عباس جعفری نے دستخط کیے۔ دستخطوں کی تقریب میں نادرہ اور کامسیٹس یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، ریکٹر سی یو آئی، بھی شامل تھے، جنہوں نے سی یو آئی کے وفد کی قیادت کی۔
یہ مفاہمتی یادداشت ”آر اینڈ ڈی“ میں مشترکہ اقدامات کے لیے ایک منظم فریم ورک فراہم کرتی ہے جس میں ترجیحی طور پر سائبر سکیورٹی، بائیومیٹرکس، محفوظ ڈیٹا مینجمنٹ، ڈیجیٹل شناختی نظام اور مصنوع ذہانت پر مبنی تجزیات شامل ہیں۔ اشتراک کا مقصد اطلاقی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے پاکستان کے قومی شناختی انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے نادرہ اور جامعہ کی تکمیلی صلاحیتوں پر زور دیا، دونوں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی اور نفاذ میں مصروف نمایاں سرکاری ادارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری طلبہ کو بڑے پیمانے پر ”ڈیٹا سیٹس“ کے ساتھ کام کرنے کے مواقع فراہم کرے گی، جس سے ”اپلائیڈ لرننگ“ اور ”رئیل ورلڈ“ سے متعلق اختراعات کو فروغ ملے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس اشتراک کے ثمرات و نتائج ”نادرا“ کے بین الاقوامی روابط کے ذریعے،بالخصوص یورپی یونین، افریقہ، اوشیانیا اور جنوبی ایشیا میں، وسعت اختیار کر سکیں گے۔
دونوں اداروں کی قیادت نے اس اعتماد کا اظہاربھی کیا کہ یہ شراکت داری تحقیق پر مبنی جدت، انسانی وسائل کی ترقی اور ابھرتے ہوئے تکنیکی شعبوں میں وسیع قومی ترقی کے لیے ایک محرک ثابت ہوگی

ٹیگز: #comsats #islamabad #pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *