مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,551 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,551
عالمی

پاکستان کا اقوام متحدہ میں واضح مؤقف،پہلگام فالس فلیگ آپریشن قبل از وقت بے نقاب کردیا

📅 اتوار، 03 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
پاکستان کا اقوام متحدہ میں واضح مؤقف،پہلگام فالس فلیگ آپریشن قبل از وقت بے نقاب کردیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔3مئی (دوست نیوز):بھارت کےغیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات پرپاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح اوراصولی مؤقف اپناتے ہوئے پہلگام فالس کی آڑمیں بھارت کو کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا،پاکستان نےبھارتی جارحیت سے قبل ہی اس کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

2مئی 2025کو اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن وسلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہیں،پاکستان بھارت کےساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور یہ بات ہر سطح پر واضح کی جاچکی ہے۔ عاصم افتخاراحمد نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کو اعلان جنگ تصور کیاجائے گا ۔ مندوب نے کہا کہ پاکستان کشیدگی پراقوام متحدہ کی ثالثی قبول کرنے پررضامند ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کےعزائم کوبھانپتے ہوئے دنیا کے سامنےمدلل موقف پیش کرکے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ،دوسری جانب پاکستان کی امن کی پیشکش کو نظر انداز کر کے بھارت نے معرکہِ حق میں بدترین ہزیمت اور عالمی رسوائی سمیٹی۔

ٹیگز: #international #pakistan #UNO
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں