تازہ ترین
عالمی

امریکی اپوزیشن رہنمائوں نے ایران جنگ کو ناکامی قرار دے دیا

📅 Thursday، 30 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

30اپریل (دوست نیوز):امریکی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنمائوں نے ایران جنگ کو امریکا کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ایران جنگ پر امریکی فوج 25 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے تو دوسری طرف امریکی شہریوں کے لئے ایندھن اور خوراک کے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور وزیر دفاع کو اس جنگ سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصان کا کوئی اندازہ نہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک سینئر اہلکار کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک امریکی فوج کو 25 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔اس اعلان پر ڈیموکریٹس کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ڈیموکریٹ رکن کانگریس مارک ڈی سولنیئر نے کہا کہ ایران جنگ پر خرچ کیے گئے اربوں ڈالرسے لاکھوں امریکیوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی تھی۔

اس کے برعکس ہم نے 25 ارب ڈالر نقصان کرنے کے ساتھ ساتھ 14 امریکی فوجی بھی مروا دیئے۔ اس کے علاوہ جنگ کے نتیجہ میں امریکا میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور اب امریکی شہری پہلے سے کم محفوظ ہیں۔ امریکی کانگریس کے ایک اور ڈیموکریٹ رکن رو کھنہ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر الزام لگایا کہ وہ امریکی ٹیکس دہندگان کے لئے جنگ کی حقیقی قیمت سے لاعلم ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے پوچھا کہ ایران جنگ میں امریکیوں کو متبادل اخراجات، گیس اور خوراک کی قیمتوں میں کتنا نقصان ہو رہا ہے تو انہیں اس جنگ سے امریکا کو ہونے والے معاشی نقصان کا کوئی اندازہ نہیں تھا اور یہ بات ان کے لیے ناقابل یقین ہے۔

ٹیگز: #international #iran #pakistan #usa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *